چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی والدہ مکتا بوبڈے کی ضعیفی اور بیماری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں گزشتہ 10 برسوں سے ملزم گھوش دھوکہ دے رہا تھا۔
معاملہ حساس ہونے کی وجہ سے سیتا برڈی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا، پولیس نے ملزم گھوش کو گرفتار کرلیا ہے۔ چونکہ یہ کیس حساس ہے۔ لہذا پولیس انتہائی خفیہ طریقے سے اس کی تفتیش کر رہی ہے۔
سیزن لان دس سال قبل چیف جسٹس شرد بوبڈے کے اہل خانہ کی آبائی املاک پر بنایا گیا تھا۔گھوش کو لان اور دیگر کاموں کی بحالی کے لیے منیجر مقرر کیا گیا تھا۔
شرد بوبڈے کی والدہ ضعیفی اور بیماری کے سبب لین دین پر توجہ نہیں دے سکی تھیں۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھوش نے کھاتوں کے ساتھ گڑبڑی شروع کردی۔
جج شرد بوبڈے بھی مصروفیت کے سبب زیادہ توجہ نہیں دے سکے، لہذا وہ گھوش پر یقین رکھتے تھے۔ تاہم گھوش اور اس کی اہلیہ نے مختلف پروگراموں، عام طور پر شادی کی تقریبات کے لیے لان کرایہ وغیرہ کی رقم جمع نہیں کرائی۔