مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے مہاراشٹر کے اورنگ آباد کا نام تبدیل کئے جانے کے بعد سے کئی سارے مسلم تنظیموں کی جانب سے حکومت کے خلاف ناراضگی دکھائی دے رہی ہے۔ اورنگ آباد کی مسلم عوامی کمیٹی کی جانب سے آج جمعہ کے دن شہر بند کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سے آج صبح سے ہی اورنگ آباد شہر کے کئی سارے مسلم اکثریتی علاقوں میں بند کا اثر دیکھنے کو مِل رہا ہے شہر کے کئی سارے مسلم علاقوں میں جہاں صبح کے وقت بھیڑ بھاڑ دکھائی دیتی تھی وہاں پر اس وقت سن سان دکھائی دے رہا ہے خاص طور پر شاہ گنج، روشن گیٹ، کٹ کٹ گیٹ، سی ٹی چوک وغیرہ علاقوں میں بند کا زیادہ اثر دیکھنے کو مِل رہا ہے۔
شہر کے کاروباریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے تبدیلی نام کے خلاف وہ ایک دن اپنا کاروبار بند کر سکتے ہیں تاکہ حکومت کو یہ بتا سکے کہ شہر کے کاروباری شہر کا نام تبدیل کرنے کے خلاف ہے۔اورنگ آباد ضلع میں پچھلے کچھ دنوں سے مہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی کے صدر الیاس کرمانی شہر کا نام تبدیل ہونے کے بعد سے ہی عوام سے ایپل کر رہے تھے ایک دن کے لیے شہر کو بند رکھنا جائے۔ جس کا اثر دیکھنے کو مِل رہا ہے کہ شہر کے کئی کاروباری علاقے بند ہے۔