اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں میں عوامی امدادی دواخانہ کا آغاز - سٹی سیوا تنظیم

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور شہر کے زیادہ تر نجی دواخانے و اسپتال بند ہیں جس کی وجہ سے عام مریض کافی پریشان ہیں اور بر وقت طبی امداد نہ ملنے سے کئی لوگوں کی اموات ہوچکی ہے۔

image
image

By

Published : May 12, 2020, 4:37 PM IST

سٹی سیوا تنظیم کی جانب سے شہر کے معروف علاقے نیاپورہ میں عوامی امدادی دواخانے کی شروعات کی گئی ہے۔ گزشتہ پانچ روز میں اس عارضی دواخانے سے ہزاروں مریضوں نے استفادہ حاصل کیا ہے۔

اس کلینک میں شہر کے چار ڈاکٹر طبی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے سٹی سیوا تنظیم کے ذمہ دار شفیق احمد وائرمین سے بات چیت کی۔

شفیق احمد وائرمین نے بتایا کہ اس دواخانہ کا مقصد نان کووِڈ مریضوں کو انتہائی کم فیس یعنی دس روپیہ میں طبی خدمات فراہم کرنا ہے، عوامی امدادی دواخانہ کا وقت رمضان میں افطاری کے بعد سے رات گیارہ بجے تک کا ہے۔

مالیگاؤں میں عوامی امدادی دواخانہ کا آغاز

انھوں نے مزید بتایا کہ یہاں روزانہ سو سے دو سو مریضوں کا معائنہ و علاج کیا جاتا ہے، شہر کے ہر علاقے کے مریض اس دواخانہ سے فیضیاب ہو رہے ہیں۔

شفیق وائرمین کے مطابق اس دواخانہ کے ساتھ ایک ایمرجنسی ایمبولینس کا انتظام میں کیا گیا ہے تاکہ ایمرجنسی کیسز میں کام آسکے۔ اس کار خیر کو انجام دینے میں سٹی سیوا تنظیم کے اراکین اور نوجوانان محلہ انگنو سیٹھ ہر طرح کا تعاون پیش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شہر مالیگاؤں میں کورونا متاثرین کی تعداد 300 سے زائد بتائی جارہی ہے اور اس وبأ سے ایک درج سے زائد لوگوں کی اموات درج کی گئی ہے۔

لیکن شہر میں ایک مسلۂ یہ کہ دیگر امراض میں مبتلا سیکڑوں لاک ڈاؤن کے دوران اسپتال و دواخانے بند ہونے کے سبب موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details