اردو

urdu

'شہری عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا ورنہ سخت کارروائی ہوگی'

By

Published : Dec 6, 2020, 9:22 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں مقامی پولس انتظامیہ کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ پریس کانفرنس میں ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھنڈوی نے کورونا کو لیکر ایک پریس ریلیز جاری کیں ہیں۔

citizens take precautionary measures otherwise there will be action against violate covid-19 in malegaon
ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھنڈوی

اس پریس ریلیز کے مطابق بتایا گیا کہ مالیگاوں شہر گزشتہ دنوں کورونا کی زد میں رہا، بعد ازاں شہری عوام نے کارپوریشن اور پولیس انتظامیہ کے ساتھ بہترین تعاون کیا اور مالیگاوں شہر کو کورونا سے مکت کروایا تھا۔ لیکن عوام کو بے فکر رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

دیکھیں ویڈیو

کورونا شہر سے مکمل طور سے ختم نہیں ہوا ہے، ہمیں اب بھی احتیاط ضروری ہے۔ لہذا شہری عوام ماسک اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھتے ہوئے کارپوریشن اور پولیس انتظامیہ کا تعاون کریں۔کیونکہ کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ہے، اسلئے ہمیں احتیاط کرنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:

فائزر نے بھارت میں کورونا ویکسین کے استعمال کی درخواست دی

انہوں نے اخباری نمائندوں کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ مالیگاوں شہر کی عوام ان دنوں لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آرہی ہے۔عوامی مقامات پر سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال نہیں رکھا جارہا ہے۔ وہیں ماسک کا استعمال بھی نظر نہیں آرہا ہے۔اسلئے شہری عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ ورنہ انتظامیہ اس معاملے میں سخت کاروائی کے اقدامات کرنے میں تاخیر نہیں کریگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details