اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی کے شہری، لوکل ٹرین میں سفر کے منتظر

گزشتہ 11 اگست سے 26 اگست کے درمیان سینٹرل ریلوے 2 لاکھ 47 ہزار پاس، مغربی ریلوے 1 لاکھ 11 ہزار پاس، یعنی کل ملاکر 3 لاکھ 58 ہزار پاس فروخت ہوئے ہیں۔

ممبئی کے شہری لوکل ٹرینوں میں سفر کے منتظر
ممبئی کے شہری لوکل ٹرینوں میں سفر کے منتظر

By

Published : Aug 28, 2021, 10:46 PM IST

کورونا کی دوسری لہر اور تیسری لہر کی ممکنہ آمد کے پیش نظر ممبئی کی لائف لائن کہی جانے والی لوکل ٹرینوں کو عام مسافروں کے لئے بند کر دی گئیں مگر گزشتہ 15 روز پہلے ویکسین کی دونوں خوراک لینے والے مسافروں کو لوکل ٹرین میں اجازت ملنے کے بعد ممبئی لوکل میں عوامی ہجوم مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔

اس 15 روز میں وسطی اور مغربی ریلوے پر کل 3 لاکھ 86 ہزار پاس فروخت ہونے کے بعد ممبئی میونسپل کارپوریشن اور ریاستی حکومت جائزہ لے رہی ہے کہ کب ریلوے انتظامیہ عام لوگوں کے لئے ٹرین کا سفر کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

جوں ہی کورونا کی وبا کی دوسری لہر کم ہوئی حکومت نے اعلان کیا کہ ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے سلسلہ وار مراحل جاری کیے جائیں گے۔ اس کے مطابق پہلے مرحلے میں ایمرجنسی سروس کے اہلکاروں کو لوکل ٹرین میں سفر کی اجازت دی گئی جبکہ دوسرے مرحلے میں ایسے مسافروں کو جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کی تھیں انہیں مقامی سفر کی اجازت دی گئی۔

اس اعلان کے بعد سینٹرل ریلوے کل 2 لاکھ 74 ہزیار 981 ماہانہ پاس 26 اگست تک، اوسطاً 18 ہزار روزانہ کے حساب سے فروخت کیے ہیں۔

جبکہ مغربی ریلوے نے روزانہ 7 ہزار کے حساب سے 1 لاکھ 11 ہزار 607 پاس فروخت کیے ہیں۔ اگست میں مغربی ریلوے پر ایئر کنڈیشنڈ کے لیے 1 ہزار 907 فروخت ہوئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ایئر کنڈیشنڈ لوکل ٹرین کو ابھی تک متوقع جواب نہیں ملا ہے۔ ریلوے کے عہدیدار دعویٰ کر رہے ہیں کہ لوکو موٹو کو سب کے لیے لانچ کرنے کے بعد اچھا رسپانس ملے گا۔

گزشتہ 11 اگست سے 26 اگست کے درمیان سینٹرل ریلوے 2 لاکھ 47 ہزار پاس جبکہ مغربی ریلوے 1 لاکھ 11 ہزار پاس، کل ملاکر 3 لاکھ 58 ہزار پاس فروخت ہوئے ہیں۔

پرواسی سنگھ کے سبھاش گپتا کے مطابق روزی روٹی کے لئے باہر جانے والوں کے لیے سخت قوانین اور سیاسی رہنماؤں کے لیے احتجاج کرنے والے کارکنوں کو چھوٹ دی جا رہی ہے۔ سرکار کے مطابق اگر پندرہ دن بعد ہجوم قابو میں رہا تو حکومت نے عام آدمی کو لوکل ٹرینوں میں سفر کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹرکو کووڈ کے ٹیکے زیادہ دستیاب کرانے کی ضرورت: نواب ملک

ممبئی سمیت ریاست بھر میں یاترا اور مورچہ تحریکات زوروں پر ہیں۔ لہذا عام شہریان ممبئی کے سفری بوجھ کو کم کرنے کے لیے جن شہریوں نے کورونا کی روک تھام کی ویکسین کی خوراک لی ہے انہیں بھی لوکل ٹرینوں میں سفر کی اجازت ملنا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details