ممبئی:ممبئی کی ایک غیر سرکاری تنظیم کی سربراہ منجو شاہ سنگھ نے کہا کہ یو ڈی آئی ڈی کارڈ بنانے کے لیے بچوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کارڈ کو بنانے کے لیے انہیں ناکوں چنے چبانے پڑتے ہیں، کیونکہ کارڈ بنانے کے لیے پوری جانچ سرکاری ہسپتالوں کے ذمہ کی گئی ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کا رویہ ان کے ساتھ بہت زیادہ خراب ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے منجو شا سنگھ نے کہا کہ ان کے پاس اس وقت 16 سے زائد ایسے امیدوار ہیں جو ذہنی اور جسمانی معذوروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ ان کا اب تک یو ڈی آئی کارڈ نہیں بنا کیونکہ کارڈ بنانے کے لیے جب ہم ہسپتال کی دہلیز پر پہنچتے ہیں تو وہاں لمبی قطار اور ایک ایک جانچ کے لیے کئی کئی دن لگ جاتے ہیں۔ ایسے میں ان کے والدین کے لیے ہسپتال پہنچنا بہت ہی مشکل اور تکلیف دہ کام ہے ۔ انہوں نے کہ ہسپتال اگر ان کے لیے ون ونڈو سسٹم اور ایک ہی دن ساری سہولتیں مہیا کر دے تو اُن کے لیے بہت آسانی ہوجائے گی۔