ممبئی ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں ایک نابالغ بچے سے آبروریزی کے ایک ملزم کو نچلی عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کی توثیق کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ نابالغ سے عصمت دری کرنے والے ملزم کو سزا دینے کے معاملے میں کسی بھی قسم کا رحم نہیں کرنا چاہیئے ۔
جسٹس پرتھوی راج چوہان نے گزشتہ دنوں ساگر دھوری نامی ایک مجرم کی نچلی عدالت کی جانب سے تجویز کی گئی سزا کے خلاف دائر کی گئی اپیل کو رد کرتے ہوئے اس ضمن میں عینی شاہدین اور دیگر ثبوتوں کو قابل قبول تسلیم کیا اور اپنے حکم میں جون 2018 کو نچلی عدالت کی جانب سے مجرم کو دس برس کی سزا دیئے جانے کو درست قرار دیا۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا 'ایک مہذب سماج میں ایسے جنونی افراد کا کوئی مقام نہیں ہے اور ایسے مجرمین کو سزا دینے میں نا ہی رحم کرنا چاہیئے اور نہ ہی نرمی برتنی چاہیئے بلکہ انہیں سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیئے تا کہ اس قسم کے واقعات پر روک لگائی جا سکے'۔