اردو

urdu

ETV Bharat / state

بچہ مزدوروں کی بڑھتی تعداد باعث تشویش - عروس البلاد

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں دن بدن بچہ مزدوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے انتظامیہ کافی فکر مند ہے۔

بچہ مزدوروں کی بڑھتی تعداد باعث تشویش

By

Published : Aug 10, 2019, 7:58 PM IST

ممبئی شہر کو عروس البلاد اور سپنوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے یہاں پر کوئی راتوں رات کروڑ پتی بن جاتا ہے تو کوئی پل بھر میں اپنا سب کچھ گںوادیتا ہے، ممبئی میں آپ کو پورے ملک کے باشندے بآسانی مل جائیں گے جو ذریعہ معاش کے لیے اس شہر میں مقیم ہیں۔

سپنوں کی اس نگری میں ایک جانب جہاں اونچی اونچی فلک بوس عمارتیں ہیں تو دوسری جانب جھوپڑیوں کی تعداد بھی قابل ذکر ہیں جو غریبی اور امیری کے درمیان فرق کو واضح کرتی ہیں۔

بچہ مزدوروں کی بڑھتی تعداد باعث تشویش، ویڈیو

انہی جھوپڑیوں میں آپ کو ایسے ننھے معصوم بچے ملیں گے جن کی عمع ابھی کھیلنے کودنے اور اسکول جانے کی ہے لیکن وہ محنت مزدوری کرتے ہیں یا پھر بھیک مانگ کر پیٹ پالتے ہیں۔

بھیک مانگنے والے بچوں نے عروس البلاد شہر میں ایک الگ ہی جگہ بنا رکھی ہے۔

حالاںکہ بچہ مزدوری اور بچوں کا بھیک مانگنا قانوناً جرم ہے لیکن غربت کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو کم عمری میں ہی کام کرنے کے لیے کہتے ہیں۔

حق معلومات قانون کے تحت ملی تفصیلات کے مطابق اس بات کا خلاصہ ہوا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں میں جو کارروائیاں بچہ مزدوری اور بھیک مانگنے والے بچوں کے خلاف ہوئی ہے وہ چونکا دینے والی ہے۔

کئی برس پہلے بچہ مزدوری کے خلاف قانونی کارروائی کافی تیزی سے ہوئی تھی، یہ وہ دور تھا جب ممبئی میں اے سی پی وسنت ڈھوبلے کا طوطی بولتا تھی انہوں نے اپنی سربراہی میں ڈانس بار، بھیک مانگنے والے بچے اور بچہ مزدوری کے خلاف بڑی تیزی سے کاروائی کی تھی اور غیر سماجی عناصر کے خلاف کارروائی کی تھی۔

لیکن وسنت ڈھوبلے کی سبکدوشی کے بعد ان تمام کاروائیوں میں زبردست کمی واقع ہوئی اور ان تمام غیر قانونی سرگرمیوں میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details