مہاراشٹر کی سیاست موجودہ دور میں ڈرامائی موڑپر ہے، کب کیا ہوجائے کچھ کہا نہیں جاسکتا، لیکن سیاست کی اس دھما چوکڑی میں بھی طاقت کے مظاہرے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی ہے، سلوڑ کے رکن اسمبلی عبدالستار کے حلقے میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کاپرتپاک عوامی خیر مقدم کیا گیا، اس اجلاس میں ہرطبقے اور ہر برادری نے اپنی شرکت درج کروائی، قابل ذکر بات یہ ہے کہ سیاسی جلسے مذہبی رہنما بھی پہلی صف میں موجود تھے۔
CM Eknath Shinde to embark on 3-day tour to Nashik, Aurangabad
ہندو مذہبی رہنما جکا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں شرکت کرنے آئے ہیں،اور وہ وزیراعلیٰ ایکناتھ شنڈے سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ آپ ریاست میں اس طرح سے کام کیجئے کہ مہاراشٹر مثالی ریاست بنے،ساتھ ہی ریاست میں تمام مذاہب اور ذات کو لے کر آگے بڑھنا چاہیے،بدھسٹ مذہب کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ریاست میں کئی ساری غارے ہیں، ان غاروں کی تزئین کاری کے لئے وہ وزیر اعلی سے مطالبہ کرینگے،مسلم رہنما ؤں کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں تمام مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی ہے،ملک میں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر رہیں یہی ان کی تمنا ہے۔