اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shinde on Minorities وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے اقلیتوں کے لیے سو کروڑ روپئے مختص کیے، ادھو سینا کا طنز - Maharashtra Politics

اودھو سینا کے ترجمان نے کہا کہ یہ وہی شندے ہیں جب اُنہوں نے اپنے چالیس اراکین اسمبلی کے ساتھ ہم سے غداری کی تھی اس وقت گجرات میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے ہندوتوا چھوڑ دیا ہے، آج ان کے پاس نہ تو ہندو ووٹ ہے نہ ہی مسلم انھیں 2024 کے انتخاب میں منہ کی کھانی پڑے گی اسی لیے انھیں آج مسلمانوں کی یاد آرہی ہے۔

chief-minister-eknath-shinde
وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے

By

Published : Jul 11, 2023, 9:02 PM IST

وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے اقلیتوں کے لیے سو کروڑ روپئے مختص کیے، ادھو سینا کا طنز

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے 100 کروڑ روپئے مختص کیے، اس کے علاوہ اُنہوں نے اقلیتوں کی ترقی اور ان کی پسماندگی پر بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں اُنہوں نے شیواجی اور مسلمانوں کے رشتوں کا ذکر کیا، اُنہوں نے شیوسینا سپریمو بال ٹھاکرے کی سوچ کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ مسلمانوں کی ترقی کے بارے میں سوچتے تھے لیکن وہ پاکستانیوں کے خلاف تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ بالا صاحب ٹھاکرے نے ہر مذہب کا احترام کرنے کا درس دیا تھا ہم ان کی اسی ہدایت اور تعلیم کو لیکر ریاست کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں۔ شندے نے یہ بات اس وقت کہی جب وہ اقلیتوں کے ایک پروگرام میں خطاب کر رہے تھے۔ شندے سینا کے اقلیتی شعبے کے صدر سعید خان کا کہنا ہے کہ ہم اقلیتوں کو بیدار کرنے کے لئے شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں جائیں گے تاکہ انہیں ان کے حقوق کے لیے بیدار کیا جاسکے اور اُنہیں حکومت کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے گی کہ حکومت ان کے ساتھ ہے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

وہیں دوسری جانب اودھو سینا کے ترجمان آنند دوبے نے کہا کہ یہ وہی شندے ہیں جب اُنہوں نے اپنے چالیس اراکین اسمبلی کے ساتھ ہم سے غداری کی تھی اس وقت گجرات میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے ہندوتوا چھوڑ دیا ہے اور آج وہ خود اقلیتوں کے ساتھ نظر آرہے ہیں، دوبے نے مزید کہا کہ ان کے پاس نہ تو ہندو ووٹ ہے نہ ہی مسلم انھیں 2024 کے انتخاب میں منہ کی کھانی پڑے گی اسی لیے انھیں آج مسلمانوں کی یاد آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ مہاوکاس آگھاڈی کی تشکیل کے بعد مسلمانوں نے شیوسینا یعنی ادھو ٹھاکرے کا دامن تھام لیا تھا لیکن شندے کی بغاوت کے بعد پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی، اب ایسے میں مسلمانوں کے سامنے پھر یہ آزامئش کی گھڑی آگئی کہ وہ اپنے مسائل کے لیے اور اپنے حقوق کے لیے کس پارٹی پر بھروسہ کریں اور اب تو این سی پی میں بھی دراڑ پیدا ہوگئی ہے جس کا ایک گروپ اجیت پوار کے ساتھ شندے اور فڑنویس کے سپورٹ میں کھڑا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details