اردو

urdu

ETV Bharat / state

Extortion Case In Mumbai ممبئی میں چھوٹا شکیل کے نام پر بھتہ خوری - gangster Chhota Shakeel

ایک تاجر کو دھمکی دینے کے معاملے میں ممبئی کے ڈونگری تھانے میں چھوٹا شکیل کے ساتھ ہی اس کے بہنوئی عارف بھائی جان اور بلڈر جیش شاہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ Extortion Case In Mumbai

ممبئی میں چھوٹا شکیل کے نام پر بھتہ خوری
ممبئی میں چھوٹا شکیل کے نام پر بھتہ خوری

By

Published : Oct 11, 2022, 5:43 PM IST

ممبئی: ممبئی کے ڈونگری تھانہ علاقے میں گینگسٹر چھوٹا شکیل کے نام پر بھتہ خوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک تاجر سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس نے چھوٹا شکیل، اس کے بہنوئی عارف بھائی جان اور بلڈر جیش شاہ کے خلاف ڈونگری تھانے میں ایک 45 سالہ تاجر کو دھمکی دینے کا مقدمہ درج کیا۔ تاجر نے الزام لگایا کہ اس نے اگست 2012 میں میرا روڈ پر ساڑھے 5 ایکڑ زمین 4 کروڑ روپے میں خریدی تھی۔ معاہدے کے چند ماہ بعد انہیں معلوم ہوا کہ بلڈر جیش شاہ نے مذکورہ پلاٹ کے پرانے مالکان سے بھی لین دین کیا ہے۔ اس لیے تاجر نے زمین بیچنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے اس نے بلڈر جیش شاہ سے رجوع کیا۔ Chhota Shakeel's brother in law booked in a fresh extortion case

پولیس نے کہا کہ جیش شاہ نے تاجر سے اس معاملہ سے متعلق بات نہیں کی اور اسے چھوٹا شکیل کے نام پر دھمکیاں دیں۔ 2018 میں، ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ شیام اوجھا نے تاجر اور چھوٹا شکیل کے بہنوئی عارف بھائی جان سے ملاقات کی۔ جہاں انہوں نے تنازعہ ختم کرنے کے لیے 5 کروڑ روپے اور 50,000 مربع فٹ زمین کا مطالبہ کیا، انہوں نے تاجر کو دھمکی دینے کے لیے شکیل کا نام استعمال کیا۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے عارف کو بھتہ خوری کے ایک اور کیس میں گرفتار کرنے کے بعد، تاجر نے اس کے خلاف شکایت درج کرانے کی ہمت کی۔

یہ بھی پڑھیں : Chhota Shakeel's Brother-in-law Arrested: چھوٹا شکیل کے رشتہ دار گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details