چھترپتی سنبھاجی نگر: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مہاراشٹر میں بھی شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔شدید گرمی کے سبب انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کا بھی برا حال ہے۔ مہاراشٹر کے چھترپتی سنبھاجی نگر میں بڑھتی ہوئی گرمی کی وجہ سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے ہیں۔ایک طرف حکومت کی جانب سے عام لوگوں کے لئے الرٹ جاری کیا گیا ہے دوسری طرف چڑیا گھر کے جانوروں کے لئے جھلسہ دینے والی گرمی سے بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کئے جا رہے ہیں۔
سمبھاجی نگر مونسپل کارپوریشن کی جانب سے چلائے جانے والے چڑیا گھر میں بھی جانوروں کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے کولر اور ان پر پانی کا چھڑکاو کیا جا رہا ہے۔ سدھارتھ چڑیا گھر میں شیروں کے پنجرے میں رکھ کر ان پر دن میں تین مرتبہ پانی ڈالا جا رہا ہے ساتھ ہی پنجرے میں کلر کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ سدھارت چڑیا گھر کے انچارج شاید شیخ کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے شہر میں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔لوگوں کا برا حال ہے۔درجہ حرارت بڑھنے کے بعد چڑیا خانہ میں جانوروں پر نگرانی بڑھائی گئی ہے۔