اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں بڑی سیاسی کروٹ - maha politic change

گذشتہ کل تک یہ طے کرلیا گیا تھا کہ مہاراشٹر میں شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے بحیثیت وزیراعلی حلف لیں گے اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما اجیت پوار نائب وزیراعلی اور کانگریس سے ایک سینیئر رہنما بھی ریاست کے نائب وزیراعلی بنیں گے لیکن رات گزری اور صبح کے سویرے نے سب کچھ بدل دیا۔

مہاراشٹر میں بڑی سیاسی کروٹ

By

Published : Nov 23, 2019, 9:20 AM IST

سیاسی مبصرین بھی اس واقعے پر انگشت بدنداں ہیں۔ صبح سب سے پہلے یہی خبر آئی کہ بی جے پی کے سینیئر رہنما دیویندر فڑنویس نے مہاراشٹر میں دوسری بار وزیراعلی کے طور پر حلف لے لیا اور انہوں نے اپنا معاون این سی پی کے سینیئر رہنما اجیت پوار کو بنایا ہے۔

کسی کے یہ وہم گمان میں نہیں تھا کہ اچانک ایسا کوئی واقعہ ہوگا۔ راتوں رات حکومت سازی کا فیصلہ کیسے کرلیا گیا کہ کسی کو کانوں کان خبر تک نہیں ہوئی۔

اس سیاسی تبدیلی کو بہت دنوں تک یاد کیا جائے گا اور مہاراشٹر کی سیاسی تاریخ میں اسے سب سے پہلے رکھا جائے گا۔

گذشتہ کل تک یہ طے مانا جارہا تھا کہ بی جے پی کو این سی پی۔شیوسینا اور کانگریس نے اقتدار سے بے دخل کردیا ہے لیکن صبح کی پہلی کرن نے بی جے پی کی حکومت بننے کا اعلان کیا وہ بھی این سی پی کے ساتھ۔

ملک کی تاریخ میں ایسا کوئی دوسرا واقعہ نہیں ملتا ہے۔ اسے شاذ سیاسی واقعے کے طور پر سیاسی مبصرین دیکھ رہے ہیں۔

مزید کیا کچھ تبدیلیاں رونما ہوں گی ہم اس سے آپ کو مسلسل باخبر کرتے رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details