مہاراشٹر بی جے پی کے ریاستی صدر چندرکانت پاٹل نے وزیر ماحولیات آدتیہ ٹھاکرے پر تنقید کی تھی۔ اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے شیوسینا کے ترجمان اور رکن پارلیمان سنجے راوت نے کہا کہ چندرکانت پاٹل کا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے انہیں علاج کی ضرورت ہے۔ 'ہم ان لوگوں سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتے جن کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے ۔'
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راوت نے اپوزیشن رہنما دیویندر فڈنویس پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'فڈنویس مجھ پر نکتہ چینی کرتے ہیں، میں ان کی تنقید کو سنجیدگی سے نہیں لیتا، وہ میرے دوست ہیں اور رہیں گے، 120 اراکین اسمبلی ہونے کے باوجود وہ صوبہ مہاراشٹر کے اقتدار سے دور ہیں، میں ان کے غم کو سمجھ سکتا ہوں وہ افسردہ ہیں اگر وہ مجھ پر تنقید کرکے خوش ہیں تو انہیں خوش ہونا چاہئے. فڈنویس کو آنے والے ساڑھے تین برسوں تک مجھ پر تنقید کرکے لطف اندوز ہونا چاہئے۔'