استعفی دینے کے بعد اجیت پوار 18 گھنٹہ تک کسی کے سامنے نہیں آئےجس کے بعد انہوں نے آج ممبئی میں ایک پریس کانفرنس میں استعفی کی وضاحت کی۔
بی جے پی کے ریاستی صدر چندر کانت پاٹل نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سابق نائب وزیر اعلی اجیت پوار کا ایک بڑا کام ہے۔ ریاست کی ترقی میں شرد پوار کا بڑا حصہ ہے۔ لہذا حکومت نے جان بوجھ کر انہیں ہراساں کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔
مہاراشٹر اسٹیٹ کو آپریٹیو بینک اور ای ڈی انکوائری کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ چندرکانت پاٹل نے کہا کہ یہ کارروائی ہائی کورٹ کے حکم کے تحت جاری ہے۔