مہاراشٹر کے کانگریس رکن اسمبلی عبدالستار کو پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا تو انہوں نے منگل کے روز پارٹی دفتر سے 300 کرسیاں اٹھوا لی۔
اطلاع کے مطابق رکن اسمبلی نے یہ کارروائی اپنے حامیوں کی مدد سے انجام دیا۔
عبد الستار سلود سے رکن اسمبلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔ ساتھ ہی دعوی کیا کہ کرسیوں پر ان مالکانہ حق ہے۔
اطلاع کے مطابق کرسیوں نہیں ہونے کی وجہ سے کانگریس کارکنان کی میٹنگ این سی پی کے دفتر میں ہوئی۔
حالانکہ کانگریس نے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عبد الستار کو امید تھی کہ پارٹی انہیں اورنگ آباد سے سیٹ دے گی۔ جبکہ پارٹی اس سیٹ پر قانون ساز اسمبلی کے رکن سبھاش جھنباد کو ٹکٹ دیا۔
محمد عبد الستار ایک نیوز ایجنسی کو بتایا ،'وہ سبھی کرسیاں میری تھیں۔کانگریس کی میٹنگ کے لیے ہم نے ہی مہیا کروایا تھا۔جب میں نے پارٹی چھوڑی تو اپنی کرسیاں واپس لے لی ۔جنہیں امیدواری ملی ہے، اب انہیں ہی کرسیوں کا انتطام کرنا چاہیے۔'
اس سلسلے میں اورنگ آباد سیٹ سے کانگریس امیدوار سبھاش جھنباد نے کہا،'شاید عبد الستار کو ان کرسیوں کی ضرورت تھی، اس وجہ سے وہ ان کرسیوں کو لے گئے۔اس قدم سے ہم مایوس ہیں۔ عبد الستار اب بھی کانگریس میں ہی ہیں۔پارٹی نے ان کا استعفیٰ ابھی تک تسلیم نہیں کیا ہے۔'
غورطلب ہے کہ عبد الستار اورنگ آباد سیٹ سے ٹکٹ ملنے کی امید تھی۔
منگل کے روز اطلاع ملی کہ شاہ گنج میں واقع گاندھی بھون میں کانگریس پارٹی اپنے اتحادی پارٹی این سی پی کے ساتھ میٹنگ کرنے والی ہے۔انہوں نے میٹنگ سے قبل اپنے حامیوں کی مدد سے 300 کرسیاں وہاں سے ہٹوالی۔