ملک میں کورونا کا قہر لگاتار بڑھتا ہی جا رہا ہے اور ریاست مہاراشٹرا اور بطورخاص ممبئی شہر بہت زیادہ متاثرہے۔
کوویڈ-19 کے مصدقہ مریضوں کی ملک میں تعداد کے لحاظ سے ممبئی شہر اس وقت سر فہرست ہے۔
ملک میں کورونا کا قہر لگاتار بڑھتا ہی جا رہا ہے اور ریاست مہاراشٹرا اور بطورخاص ممبئی شہر بہت زیادہ متاثرہے۔
کوویڈ-19 کے مصدقہ مریضوں کی ملک میں تعداد کے لحاظ سے ممبئی شہر اس وقت سر فہرست ہے۔
یہاں ملک میں سب سے زیادہ مریضوں کے پائے جانے اور ان کی تعداد میں لگاتار ہو رہے اضافہ کی وجہ سے ریاستی حکام اور انتظامیہ تشویش میں مبتلاء ہیں۔
اس ضمن میں کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، اور ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ اس وباءکو مزید پھیلنے سے روکا جائے۔ اسی ضمن میں آج کورونا کے خلاف کیے جا رہے اقدامات کا جائزہ لینے اور مزید پھیلاو کو روکنے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دینے کی غرض سے مرکزی حکومت کی جانب سے ایک ٹیم نے ممبئی کا دورہ کیا، اور حالات کا تفصیلی مشاہدہ اور معائنہ کرنے کے بعد حکام کے ساتھ صلاح و مشورہ کیا۔
مرکزی محکمہ صحت کے جوائنٹ سکریٹری لؤ اگروال آج اپنی ٹیم کے ساتھ ممبئی پہنچے اور انھوں نے مقامی حکام اور دیگر متعلقہ عہدیداروں کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس ضمن میں لؤ اگروال اپنی ٹیم کے ساتھ ممبئی بی ایم سی کے عہدیداروں سے بات چیت کی اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد شمالی ممبئی اور دیگر شدید متاثرہ اور ہاٹ اسپاٹ علاقوں کا جائرزہ لیا اورکورونا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال اور رہنمائی کی۔ اس کے علاوہ لؤ اگروال نے گورگاؤں نیسکو میں واقع قرنطینیہ مراکز کا معائنہ بھی کیا اور ملاڈ کے علاقے کی حالت کا جائزہ بھی لیا۔
واضح رہے کہ ممبئی کے شمالی علاقے میں پچھلے 3 ہفتوں سے کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں، اندھیری، ملاڑ، کاندیولی، بوریولی ، دہیسر، مولنڈ اور بھانڈوپ میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تیزی سے بڑھی ہوئی تعداد کے بعد اب یہ علاقے نئے ہاٹ اسپاٹ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
ایک طرف ممبئی کے دھاروی کچی آبادی والے علاقوں میں کورونا کے مریض کم ہو رہے ہیں، تاہم اب ان 7 علاقوں میں کورونا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا، ممبئی میں کورونا اب کچی آبادیوں میں کم ہو کر اونچی عمارتوں میں پھیل رہا۔
محکمہ صحت کے جوائنٹ سکریٹری لؤ اگروال نے ممبئی پہچنے سے قبل ممبئی سے ملحقہ تھانے کا دورہ بھی کیا اور وہاں پر انھوں تھانہ میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں سے بات چیت کے کورونا سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے تھانہ میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں قابل لحاظ اضافہ ہوا ہے۔