اندرون مہاراشٹر یہ تمام اسپیشل ٹرینیں ریزرو ٹرینوں کی طرح ہی چلائی جائیں گی۔
1- ممبئی۔کولہاپور اسپیشل (01029-01030)
ٹرین نمبر 01029، 13 اکتوبر سے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمنس (سی ایس ایم ٹی) سے روزانہ کولہاپور کے لیے روانہ ہوگی اور اسی دن پہنچے گی۔
جبکہ ٹرین نمبر 01030 کولہاپور سے سی ایس ایم ٹی کے لیے 12 اکتوبر کو روانہ ہوگی۔
2- ممبئی۔لاتور سوپر فاسٹ اسپیشل ٹرین (02207-02208)
ٹرین نمبر 02207 ہفتے میں صرف چار دن یعنی اتوار، پیر، منگل اور جمعرات کے روز ہی چلائی جائے گی۔ یہ ٹرین سی ایس ایم ٹی سے 11 اکتوبر کو لاتور کے لیے روانہ ہوگی اور آئندہ روز پہنچے گی۔
جبکہ ٹرین نمبر 02208 لاتور سے سی ایس ایم ٹی کے لیے صرف پیر منگل بدھ اور جمعہ کے روز روانہ ہوگی اور دوسرے روز اپنے مقام پر پہنچے گی۔
3- پونے۔ناگپور اسپیشل ٹرین، اے سی (01417-01418)
ٹرین نمبر 01417 ہفتے میں صرف ایک ہی دن چلائی جائے گی، 15 اکتوبر بروز جمعرات کو یہ ٹرین پونے سے روانہ ہوگی اور 16 اکتوبر ناگپور پہنچے گی۔
ٹرین نمبر 01418 ناگپور سے 16 اکتوبر کو روانہ ہوگی اور 17 اکتوبر کو پونے پہنچے گی۔
4- پونے۔اجنی اسپیشل ٹرین، اے سی (02239-02240)
ٹرین نمبر02239 ہفتے میں صرف ایک روز چلائی جائے گی، یہ ٹرین پونے سے ہر سنیچر کو روانہ ہوگی اور دوسرے دن اجنی پہنچے گی۔ جبکہ اجنی سے پونے کے لیے ٹرین نمبر 02240 ہر اتوار کو روانہ ہوگی اور پیر کے روز پہنچے گی۔