مرکزی جانچ ایجنسیوں کے ذریعے میرے اور میرے خاندن کے لوگوں کی جاسوسی کی جارہی ہے۔ اس کے خاطر خواہ ثبوت ہیں اور اس کی شکایت مرکزی وزیر داخلہ و ممبئی پولیس سے کی جائے گی۔ یہ اطلاع آج این سی پی کے قومی ترجمان و اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے دی ہے۔
نواب ملک Nawab Malik نے کہا کہ جب میں دبئی میں ایک پرگرام میں شرکت کے لیے گیا تھا تو دو افراد میرے گھر، اسکول اور نواسوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ شک ہونے پر جب ان سے لوگوں نے تفتیش کرنے کی کوشش کی تو وہ بھاگ گیے۔ ان دووں افراد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد ان کی پوری معلومات ہمیں حاصل ہوگئی ہے۔ ’کو‘ ہینڈل پر انہوں نے میرے بارے میں معلومات شیئر کی ہیں۔
نواب ملک Nawab Malik نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر کوئی میرے اور میرے خاندان کے بارے میں کوئی معلومات حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ میرے پاس آئے میں اس کو درکار معلومات دینے کے لیے تیار ہوں'۔
نواب ملک نے کہا کہ میرے خلاف کچھ مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے افسران واٹس ایپ پر مسودہ تیار کرکے ای میل کے ذریعے جھوٹی شکایت درج کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ اس ضمن میں مرکزی ایجنسیوں کے واٹس ایپ چیٹ کے ثبوت میرے ہاتھ لگے ہیں'۔