اورنگ آباد: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مہاراشٹر میں بھی لوگوں سے وزیراعظم نریندر مودی کی من کی بات کی 100ویں قسط کو سننے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے کہا کہ وزیراعظم کی من کی بات عوام کے لیے خاص ہے۔ ایک تو من کی بات کی یہ 100ویں قسط ہے۔ دوسری ہر مرتبہ کی طرح اس بار بھی وزیراعظم عوام کو ایک خاص پیٖغام دیں گے۔ اس ضمن میں ڈاکٹر کراڑ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ضلع کے تمام تحصیلداروں، بلاک ڈیولپمنٹ افسران سے بات چیت کی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر آستیک کمار پانڈے، ضلع پریشد چیف ایگزیکٹیو آفیسر وکاس مینا وغیرہ موجود تھے۔
ڈاکٹر کراڑ نے کہا 2014 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ شروع کیا گیا من کی بات پروگرام بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے۔ اس پروگرام کی 100ویں قسط اگلے اتوار کو نشر کی جائے گی۔ من کی بات پروگرام کے ذریعے ملک میں مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ 100واں ایپی سوڈ خاص ہونے والا ہے، تاکہ ہر کوئی من کی بات پروگرام کی سوویں قسط کو سن سکے، گاؤں کے گرام پنچایت آفس، سوسائٹی آفس، آنگن واڑی اور جہاں بھی ممکن ہو پروگرام کو سننے کا انتظام کیا جائے گا۔