ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد سے ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ حکومت اسکول کے بچوں کو اسکالرشپ سے محروم کرکے مسلمانوں کو تعلیم سے بھی محروم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کو ایک مکتوب بھی روانہ کیا ہے،اس مکتوب میں یہ درج ہے کہ پارلیمانی سیشن میں اسکالرشپ کے تعلق سے آواز اٹھائی جائے گی۔Imtiaz Jalil blames the central government
رکن پارلیمان نے کہا کہ مرکزی حکومت اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کو تعلیم سے محروم کردینا چاہتی ہے ، اس لیے مائناریٹی اسکالر شپ کو بند کرنے کا سرکیولر جاری کیا گیا۔ اس تعلق سے انھوں نے باضابطہ وزیراعظم کو مکتوب روانہ کیا ہے تاکہ پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کو اسکالر شپ مل سکے۔