اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hasham Usmani on Central Government : 'مرکزی حکومت ہر محاز پر ناکام' - اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج

اگنی پتھ اسکیم کے خلاف گزشتہ دو روز سے ملک بھر میں پرتشدد احتجاج جاری ہے، ملک کے دیگر حصے میں مسلسل سرکاری پراپرٹی کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ Protest Against 'Agni Path' Scheme

’اگنی پتھ‘ اسکیم کے خلاف ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں
’اگنی پتھ‘ اسکیم کے خلاف ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں

By

Published : Jun 17, 2022, 4:40 PM IST

اورنگ آباد: مرکزی حکومت کی نئی اسکیم اگنی پتھ کے خلاف گزشتہ دو روز سے ملک بھر میں پرتشدد احتجاج جاری ہے، ملک کے دیگر حصے میں سرکاری پراپرٹی کو نقصان پہنچا رہا ہے، کہیں ٹرینیں چلائی جارہی ہیں تو کہیں بسوں میں توڑ پھوڑ کیا جارہا ہے۔ Protest Against 'Agni Path' Scheme

اس حوالے سے اورنگ آباد میں کانگریس کے ضلع صدر ہشام عثمانی نے کہا کہ 'مرکزی حکومت ہر محاز پر فیل ہوچکی ہے، حکومت کی غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک میں بیروزگاری عروج پر ہے لیکن اس حکومت کے کانوں میں جوں تک نہیں ہے۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ 'مودی حکومت نے نوجوانوں سے روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن آج موجودہ حکومت میں سب سے زیادہ نوجوان بے روزگار ہیں، ملک میں دو دن سے جاری پر تشدد احتجاج اسی کا نتیجہ ہے۔ ساتھ ہی ہشام عثمانی نے کہا کہ 'ایک طرف جہاں اقلیتی طبقے کے بے قصور نوجوانوں کو جھوٹے کیسوں میں پھنسایا جا رہا ہے اور ان کے گھروں پر بلڈوزر چلایا جارہا ہے۔ جو مکمل طور پر غیر قانونی ہے، لیکن مرکزی حکومت کے ان تمام کارروائیوں کے خلاف کانگریس اپنی لڑائی جاری رکھے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details