ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں مرکزی حکومت نے پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جس کے خلاف کانگریس کی جانب سے ریاست گیر سطح پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
پیاز کی برآمد پر پابندی، کانگریس کا احتجاج اورنگ آباد شہر میں کلکٹریٹ آفس کے سامنے کانگریس رہنماؤں نے پیاز کی مالا پہن کر احتجاج کیا اور حکومت کی پالیسی پر نکتہ چینی بھی کی۔ اس موقع پر مودی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔
پیاز کی برآمد پر پابندی، کانگریس کا احتجاج کانگریس رہنماؤں نے الزام لگایا کہ اس مرتبہ مہاراشٹر میں پیاز کی پیداوار اچھی ہوئی ہے۔ لیکن مودی حکومت نے پیاز کے برآمد پر پابندی عائد کرکے کسانوں کے پیٹ پر لات مارنے کا کام کیا ہے۔
پیاز کی برآمد پر پابندی، کانگریس کا احتجاج کانگریس نے مرکزی حکومت کے فیصلے کو کسان مخالف قرار دیا اور انتباہ دیا کہ اگر یہ پابندی جلد نہیں ہٹائی گئی تو مودی حکومت کے خلاف پوری ریاست میں بیداری پیدا کی جائے گی۔