اس وفد نے کورونا کا علاج کرنے والے ہسپتالوں کا بھی دورہ کیا ساتھ ہی تھانے ضلع کے تمام میونسپل کمشنرز پولیس کے اعلیٰ افسران سے بھی ملاقات کر کےکورونا سے نمٹنے کی تدابیر اور لاءاینڈ آرڈر کا بھی جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق ملک میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر مرکزی و صوبائی حکومتیں انتہائی سنجیدگی سے کام لے رہی ہیں مرکز کی جانب سے متاثرہ ریاستوں، اضلاع و شہروں کا جائزہ لینے کے لیے ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے اس میں سے ایک وفد ایڈیشنل سکریٹری منوج جوشی کی قیادت میں تھانے پہنچا جہاں انھوں نے ضلع کی تمام مونسپل کارپوریشن کے کمشنرز اور پولیس کمشنروں سے ملاقات کرکے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔
ساتھ ہی وفد نے کورونا کا علاج کر رہے تھانے کے سیول ہسپتال ،کوشالیہ ، ہوریزون ہسپتالوں کا دورہ کرنے کے بعد کلوا ، پارسک نگر ، ممبرا ، امرت نگر وکوسہ کا بھی دورہ کیا ۔ اور پھر ٹی ایم سی میں نریندر بلار ہال میں افسران کے ساتھ گفتگو کی جہاں تھانے ضلع کلکٹر راجیش نارویکر نے انھیں کمیونٹی کچن کی تفصیلات پیش کی جہاں سے یومیہ اجرت کرنے والے مزدوروں و غریبوں کے لیے کھانا بنایا جاتا ہے۔