اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع سب سے پرانی دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم کو 65 سال مکمل ہونے پر دو روزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس میں ملک کے کئی سارے عالم دین اورنگ آباد کی جامع مسجد میں واقع کاشف العلوم پہنچیں گے، اس کے لیے باضابطہ کاشف العلوم کی جانب سے تمام تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اس پروگرام کے کنوینر مولانا عبدالقدیر مدنی نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم کی بنیاد کے پورے 65 سال مکمل ہو گئے اور 65 سال کے درمیان تقریبا 1500 علماء اور 800 حفاظ جامعہ سے فارغ ہوئے۔ اس اجلاس کا مقصد ان سب کو جمع کر کے ان کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
اس دو روزہ پروگرام میں لکھنؤ اور دیوبند سے آرہے ہیں، علمائے کرام ان لوگوں کی رہنمائی کریں گے کہ ہم اس دور میں کیسے کام کریں، برادران وطن کو ہم کیسے اپنے ساتھ جوڑیں۔ اس پروگرام کا مقصد جامعہ کاشف العلوم کے جو علمائے کرام ہیں، وہ ایک دوسرے سے ملیں، ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کریں، جو بزرگان دین اس پروگرام میں آئیں گے ان سے سب کو مفید رہنمائی حاصل ہوگی۔
Jamia Kashiful Uloom جامعہ کاشف العلوم میں 65ویں سالانہ اجلاس کا انعقاد - اورنگ آباد میں واقع
اورنگ آباد کی سب سے قدیم دینی درسگاہ جامعہ کاشف العلوم کی تاسیس کے 65 برس مکمل ہونے پر دو روزہ اجلاس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس موقعے پر ادارے سے فارغ تقریبا 1500 علماء اور 800 حفاظ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
Published : Sep 16, 2023, 2:22 PM IST
یہ بھی پڑھیں:Ejaz Maqbool صاحب حیثیت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تعلیمی میدان میں مسلمانوں کی مدد کریں، اعجاز مقبول
اس دو روزہ اجلاس کی صدارت مولانا سید بلال عبدالحئی حسنین ندوی کریں گے جو داروم علوم دیوبند میں ناظم اور آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے سیکرٹری بھی ہیں۔ دوسرے مولانا محمد سفیان خاصمی جو دارالعلوم وقف دیوبند کے متمم ہیں، وہ بھی تشریف لا رہے ہیں۔ یہ دو روزہ پروگرام پانچ نشستوں پر مشتمل ہوگا۔ پہلی نشست میں ابنائے کاشف اپنے تاثرات کا پیش کریں گے اور عصر کے بعد جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم انجمن کے طلبہ اپنا پروگرام پیش کریں گے اور مغرب کے بعد کچھ نشستیں ہوں گی۔