اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی بی آئی ٹیم کا سشانت سنگھ معاملہ میں تحقیقات کا آغاز - ایس آئی ٹی پانچ ٹیمیں تشکیل

سپریم کورٹ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی سی بی آئی کی ایک خصوصی ٹیم جو کل ممبئی پہنچی تھی، اس نے آج اداکار سشانت سنگھ خودکشی معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

سی بی آئی ٹیم کا سشانت سنگھ معاملہ میں تحقیقات کا آغاز
سی بی آئی ٹیم کا سشانت سنگھ معاملہ میں تحقیقات کا آغاز

By

Published : Aug 21, 2020, 1:47 PM IST

ذرائع کے مطابق آج ان افسران نے ممبئی میں واقع سی بی آئی دفتر میں مقامی افسران سے گفتگو کی اور تحقیقات کا لائحہ عمل ترتیب دیا۔

سینئر آئی پی ایس افسر محمد ایس حق جو کہ ممبئی سی بی آئی کے سپرنٹڈنٹ ہیں، وہ اس ٹیم کے نوڈل آفیسر مقرر کیے گیے ہیں۔ ٹیم کے اراکین نے ان سے بھی گفتگو کی۔

دس افسران پر مشتمل سی بی آئی کی ٹیم میں ایک خصوصی دستہ۔ ایس آئی ٹی پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس نے آج اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

سی بی آئی کی اس خصوصی تحقیقاتی ٹیم میں سی بی آئی کے جوائنٹ ڈائریکٹر منوج ششی دھر، آئی پی ایس گگن دیپ گمبھیر، ایس پی نوپور پرساد اور ایڈیشنل ایس پی انل یادو شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details