اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: غیر قانونی طریقے سے پلاسٹک لانے والے ٹرک ڈرائیوروں پر مقدمہ - malegaon news

مالیگاؤں سٹی پولیس اسٹیشن کے انچارج پی آئی مہاجن نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آج صبح کے وقت شہر کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کے دوران شہر میں ممبئی سے غیر قانونی طریقے سے پلاسٹک لانے والے دو ٹرکوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ممبئی سے غیر قانونی طریقے سے پلاسٹک لانے والے ٹرک ڈرائیوروں پر مقدمہ درج
ممبئی سے غیر قانونی طریقے سے پلاسٹک لانے والے ٹرک ڈرائیوروں پر مقدمہ درج

By

Published : Jun 12, 2021, 10:27 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں ممبئی سے غیر قانونی طریقے سے پلاسٹک لانے والے دو ٹرکوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ کا اندراج کرلیا گیا ہے۔

اس تعلق سے مالیگاؤں سٹی پولیس اسٹیشن کے انچارج پی آئی مہاجن نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آج صبح کے وقت شہر کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کے دوران شہر میں ممبئی سے غیر قانونی طریقے سے پلاسٹک لانے والے دو ٹرکوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ اور دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ کا اندراج کرلیا گیا ہے۔

پی آئی مہاجن نے بتایا کہ ان گاڑیوں میں بھرے پلاسٹک کے نمونے کو وہ مہاراشٹر پولیوشن کنٹرول بورڈ کو بھیجنے کے بعد آگے کی کاروائی کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ یہ کارروائی ضلع ایس پی سچن پاٹل، ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی، ڈی وائے ایس پی لتا دونڈے کی رہنمائی میں انجام دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔

ممبئی سے غیر قانونی طریقے سے پلاسٹک لانے والے ٹرک ڈرائیوروں پر مقدمہ درج

واضح رہے کہ مالیگاؤں میں غیر قانونی طریقے سے چلائی جارہی دو سو سے زائد پلاسٹک کارخانوں کے خلاف نیشنل گرین ٹریبونل میں ایک معاملہ داخل کیا گیا تھا، جس میں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مالیگاؤں ڈیولپمنٹ پلان کو ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کا حکم جاری کرتےہوئے پلاسٹک کارخانوں کو سیل کرنے کوکہا تھا۔جس کے بعد ضلع کلکٹر، مالیگاؤں مونسپل کارپوریشن اور دیگر محکموں نے ان پلاسٹک کارخانوں کو سیل کرنا کا کام شروع کردیا گیا تھا۔



For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details