اردو

urdu

ETV Bharat / state

دلہن کے والد اور دیگر کے خلاف کیس درج - ضلع عثمان آباد میں شادی کی تقریب

رالے سانگوی میں 29 جون کو ہوئی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے 200 افراد پر پولس نے مقدمہ درج کیا ہے۔

دلہن کے والد اور دیگر کے خلاف کیس درج
دلہن کے والد اور دیگر کے خلاف کیس درج

By

Published : Jul 15, 2020, 8:51 PM IST

مہاراشٹر میں ایک طرف کورونا کے پھیلاو میں اضافہ ہورہا ہے، اس کے باوجود بعض مقامات پر لوگ اب بھی اس وباء کی سنگین نوعیت کو محسوس کرنے کے بجائے اسے نظر انداز کر کے اپنی اور دوسروں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے سے باز نہیں آ رہے ہیں۔ اسی طرح کا واقعہ ضلع عثمان آباد کے بھوم تعلقے کے رالے سانگوی میں پیش آیا ہے۔

مہاراشٹر کے عثمان آباد ضلع کے بھوم تعلقے میں انتہائی شان و شوکت اور دھوم دھام کے ساتھ کی گئی شادی میں دلہن کے والد کے بشمول 17 افراد کورونا مثبت پائے جانے پر کہرام برپا ہو گیا۔

رالے سانگوی مقام پر 29 جون کو ہوئی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے 200 افراد پر پولس نے مقدمہ درج کیا ہے۔

چند روز قبل انتظامیہ کی جانب سے نافذ کئے گئے قوانین اور حکم امتناع کو پامال کرتے ہوئے قریب 200 افراد نے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ دریں اثنا، دلہن کے والد کو کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد موجود مہمانوں میں کورونا کا خوف بڑھ گیا ہے۔

بتایا گیا کہ دلہن کے والد نے کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے کے بعد ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے کہا ہے کہ شہریوں کو کورونا سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی اسے سنجیدگی سے لینا چاہئے۔

اطلاع ملتے ہی ضلع کلکٹر دیپا مدھول منڈے نے حکم کی خلاف ورزی کرنے اور اس شادی کی تقریب کا اہتمام کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی میں کورونا قابو میں: بی ایم سی کمشنر

ABOUT THE AUTHOR

...view details