یوت مال: مہاراشٹر کے ضلع یوت مال پولیس نے پیر کو شیو سینا (ادھو ٹھاکرے گروپ) کے رہنما ورکن پارلیمنٹ سنجے راوت کے خلاف پارٹی کے ترجمان 'سامنا' میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض مضمون لکھنے پر ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ شیو سینا کے رہنما سنجے راؤت کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے جو کہ شیو سینا کے ترجمان اخبار 'سامنا' کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر ہیں۔
بی جے پی یوت مال کے کنوینر نتن بھٹڈا نے اس سنجے راوت کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔ شکایت کے مطابق بھتڈا نے دعویٰ کیا کہ شیو سینا کے رہنما سنجے راوت نے 11 دسمبر کو وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض مضمون لکھا تھا۔ اس ضمن میں پولیس اہلکار نے کہا کہ مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا اور دیگر جرائم کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔