مسلم اکثریتی شہر کی شناخت رکھنے والے شہر مالیگاؤں میں ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کے چلتے ریاست بھر میں لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کے احکامات جاری کیے ہیں۔ حکومت کی نئی گائیڈ لائن کے تناظر میں پولیس انتظامیہ سختی سے عمل کرتے ہوئے چھوٹا موٹا کاروبار کرنے والوں کی دکانیں بند کر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے شہر کی معاشی حالت دن بہ دن بگڑتے جا رہے ہیں۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز جنتادل سیکولر کی کارگزار صدر شان ہند نہال احمد کی قیادت میں خواتین نے قدوائی روڈ بازار علاقے میں لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کیا اور ہاتھوں میں نو لاک ڈاؤن کا بینر لے کر حکومت اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔