اردو

urdu

ETV Bharat / state

افواہ پھیلانے والا ملزم ضمانت پر رہا - ملزم سہیل پنجابی

سہیل پنجابی پر ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں کرفیو کے دوران ملٹری فورسز کی تعیناتی کو لیکر افواہ پھیلانے کا الزام ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران افواہ پھیلانے والے کے خلاف معاملہ درج
لاک ڈاؤن کے دوران افواہ پھیلانے والے کے خلاف معاملہ درج

By

Published : Mar 31, 2020, 8:53 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی کے جے جے مارگ پولیس تھانے نے واٹس ایپ پر افواہ پھیلانے والے کے خلاف رپورٹ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

زونل ڈی سی پی سنگرام سنگھ نشاندار نے بتایا کہ 'ملزم سہیل پنجابی نے ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں کرفیو کے دوران ملٹری فورسز کی تعیناتی کو لیکر افواہ پھیلائی تھی، جس کے بعد علاقے میں بے چینی پائی جا رہی تھی جبکہ ایسی کوئی بات نہیں تھی۔ کرفیو کے دوران ممبئی پولیس کے جوان ہر جگہ تعینات ہیں اور ماحول پرامن ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران افواہ پھیلانے والے کے خلاف معاملہ درج

سوشل سائٹس پر اس میسیج کے وائرل ہونے کے بعد جے جے مارگ پولیس نے میسیج وائرل کرنے والے کی تلاش شروع کر دی جس کے بعد پتہ چلا کہ سلیم پنجابی نام کے شخص کے ذریعہ اس کے موبائل سے ایکتا واٹس ایپ گروپ میں یہ افواہ پھیلائی گئی تھی۔

پولیس نے ملزم سلیم پنجابی کو گرفتار کر لیا جس کے بعد اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details