اورنگ آباد:مہاراشٹر نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے کے خلاف اورنگ آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، راج ٹھاکرے پر ایک مئی کو جلسہ عام میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام ہے، سٹی چوک پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر گجانن اینگلے کی شکایت پر سٹی چوک پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔Case filed against Raj Thackeray
پولیس کا کہنا ہے کہ راج ٹھاکرے کو جلسے کے مشروط اجازت دی گئی تھی، لیکن جلسہ عام میں 16 شرطوں میں سے بارہ شرطوں کی کھلی خلاف ورزی کی گئی، اس لیے راج ٹھاکرے سمیت دیگر پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے کی جانچ سٹی چوک پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر اشوک گیری کررہے ہیں۔