اردو

urdu

ETV Bharat / state

گھریلو تنازعہ: بھابھی پر چاقو سے وار - لزمان کی گرفتاری

مہاراشٹر کے ضلع تھانہ میں ایک دلدوز واقع پیش آیا جہاں دیور نے اپنی بھابھی کو چاقو سے قتل کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئی۔

گھریلو تنازعہ: بھابھی پر چاقو سے وار
گھریلو تنازعہ: بھابھی پر چاقو سے وار

By

Published : Oct 27, 2020, 2:23 PM IST

اطلاعات کے مطابق دونوں کے درمیان گھریلو تنازعہ تھا جس کے سبب یہ واقع رونما ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقع پیر کے رات بھونڈی بستی میں پیش آیا۔ملزم کی شناخت شاہد محمد انصاری کے طور پر ہوئی ہے۔

عہدیدار کے مطابق پیر کی رات ملزم متاثرہ کے گھر گیا اور اس کے گھر والوں سے بدسلوکی کرنے لگا۔جب اس نے اعتراض کیا تو ملزم نے اس پر چھریوں سے متعدد بار وار کیا اور فرار ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کو فوری طور پر قریبی اسپتال لایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ کے شوہر کی شکایت کی بنیاد پر دفعات 307 (قتل کی کوشش) اور 504 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں اس طرح کے کئی واقعات پیش آئے ہے جس کے خلاف مہاراشٹر پولیس نے بروقت کاروائی کی اور ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details