مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہوئے ہیں۔ اس دوران ممبئی کے گھاٹکوپر کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو واقعی حیران کن ہے۔
گھاٹکوپر ویسٹ کاما لین میں رام نیواس سوسائٹی میں کار ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس سوسائٹی میں کنویں پر آر سی سی سلیب لگا کر گاڑیاں کھڑی کی جارہی تھیں لیکن آج بارش کے سبب سلیب گر گیا اور اس پر کھڑی ہوئی کار پانی میں ڈوب گئی۔
خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ سوسائٹی گھاٹ کوپر ویسٹ کاما لین میں تری بھوون سویٹس کے پیچھے ہے۔ کئی برس قبل سوسائٹی نے آدھے کنوے کو آر سی سی سلیب سے کوور کیا تھا جہاں سوسائٹی کے رہائشی اپنی گاڑیاں پارک کرتے تھے۔