اردو

urdu

ETV Bharat / state

گانجا فروش گرفتار - 39 کلو7سو گرام گانجا

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل ممبرا پولیس نے کلیان کے رہنے والے ملزم کو بائی پاس سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تقریباً 6 لاکھ روپے مالیت کا گانجا ضبط کیا ہے۔

گانجا فروش گرفتار

By

Published : May 16, 2019, 11:01 AM IST

ممبرا پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ بائی پاس ٹول ناکہ پر ایک شخص گانجہ فروخت کرنے آنے والا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے جال بچھایا اور ایک مشتبہ کو گرفتار کیا جس کا نام ارشاد اقبال انعامدار(35)ہے یہ پسولی،کلیان کا رہنے والا ہے۔

گانجا فروش گرفتار

تلاشی پر پولیس کو اس کے پاس سے 39 کلو7سو گرام گانجا برآمد ہوا ہے۔پولیس کہ مطابق اس کی مارکیٹ میں 5لاکھ 95 ہزار روپیہ قیمت ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے ممبرا پولیس کے سینیئرانچارج مدھوکر کڑ نے بتایا کہ ملزم نے بتایا ہے کہ یہ گانجا اس کی ساس نے دیا تھا اسکی ساس کی تلاش جاری ہے اس ملزم کے خلاف عالمی میں بھی معاملات درج ہیں ملزم کو پولیس نے کورٹ میں پیش کیا جسے کورٹ نے 18مئی تک پولیس تحویل میں روانہ کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ گانجہ ساتھ سے لایا گیا تھا-

ABOUT THE AUTHOR

...view details