اردو

urdu

ETV Bharat / state

Agniveer Recruitment in Aurangabad اگنی ویر امیدواروں کو مشکلات کا سامنا - مہاراشٹر نیوز

اورنگ آباد میں واقع ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی میں انڈین آرمی کی اگنی ویر بھرتی کی شروعات ہوگئی ہے جس میں مراٹھواڑہ کے 8 اضلاع کے امیدوار کو پہلے موقع دیا گیا ہے۔ دیر رات جالنہ ضلع کے سینکڑوں امیدوار اورنگ آباد پہنچے جہاں انھیں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ Agniveer Recruitment In Aurangabad

امیدواروں کو پریشانی
امیدواروں کو پریشانی

By

Published : Aug 17, 2022, 6:01 PM IST

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ ریجن میں آرمی اگنی ویر بھرتی کا عمل ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی گراؤنڈ پر شروع ہوا ہے، جس میں جالنہ ضلع کے امیدوار کو پہلا موقع دیا گیا۔ یہ بھرتی نصف شب سے شروع ہوئی ہے۔

اگنی ویر امیدواروں کو مشکلات کا سامنا

آرمی اگنی ویر بھرتی کے امیدواروں کے مطابق امیدواروں کے دستاویزات کی نوٹری لازمی ہے لیکن بھرتی کے سارے امتحانات ہونے کے بعد آخری مرحلے میں نوٹری کے دستاویزات طلب کیے جاتے ہیں لیکن اگنی ویر بھرتی میں شروع میں ہی نوٹری والے دستاویزات مانگے جارہے ہیں جو کئی سارے امیدواروں کے پاس نہیں ہیں، جس کی وجہ سے ایسے تمام امیدواروں کو باہر نکال دیا جارہا ہے ۔

انڈین آرمی کی اگنی ویر میں حصہ لینے والے ہزاروں امیدواروں اور ان کے والدین کو شہر میں ہورہی بارش کی وجہ سے سڑکوں کے کنارے اور مندر میں رات گزارنی پڑی، ساتھ ہی شہر میں موسلادھار بارش کی وجہ سے جگہ جگہ پانی، کیچڑ ہونے سے پیدل چلنے میں بھی امیدواروں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ وہیں امیدواروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:Gondia Train Accident: گونڈیا ٹرین حادثے میں 53 افراد زخمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details