ریاست مہاراشٹر کے جالنہ شہر کی مساجد کو تعلیمی مراکز میں تبدیل کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے۔
جالنہ ضلع کی تمام مساجد میں لائبریری کے قیام کو یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، اس کی پہلی کڑی کے طور پر جالنہ کی مسجد عمر فاروق میں بچوں کے لیے لائبریری قائم کی گئی۔
اس لائبریری کا افتتاح ریڈ اینڈ لیڈ کے صدر مرزا عبدالقیوم کے ہاتھوں سے عمل میں آیا۔ اس موقع پر جالنہ کے معزز شہریان نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:
اس موقع پر ایس آئی او کے ذمہ داروں نے بتایا کہ مساجدکو محض عبادت گاہ تک محدود کرنے کے بجائے انھیں ہم جہت مراکز میں تبدیل کرنا ان کا مقصد ہے، اسی لیے ہر مسجد میں لائبریری کے قیام کو یقینی بنایا جارہا ہے۔