اردو

urdu

Campaign for Making and Correcting Official Documents: اورنگ آباد میں سرکاری دستاویزات بنانے اور درست کرنے کی مہم

اورنگ آباد میں تیرہ جون سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہورہا ہے ، اس سے پہلے اسکولی طلبا وطالبات کے دستاویزات کو درست کرنے اور ان کی خامیوں کو دور کرنے اسی طرح نئے دستاویزات تیار کرنے کے سلسلے میں ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اور آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کی جانب سے مسلم بستیوں میں بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔Campaign for Making and Correcting Official Documents

By

Published : Jun 9, 2022, 8:38 AM IST

Published : Jun 9, 2022, 8:38 AM IST

اورنگ آباد میں سرکاری دستاویزات بنانے اور درست کرنے کی مہم
اورنگ آباد میں سرکاری دستاویزات بنانے اور درست کرنے کی مہم

مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اور آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کی جانب سے مسلم بستیوں میں اسکولی طلبا وطالبات کے دستاویزات کو درست کرنے نئے دستاویزات تیار کرنے اور ان کی خامیوں کو دور کرنے کے سلسلے میں شہر کی سلم مضافاتی بستی مسر واڑی میں گلی چوراہوں پر لوگوں کو معلومات فراہم کی گئی تاکہ اسکول کے طلبا وطالبات کو سرکاری دستاویزات میں کچھ پریشانی نہ ہو۔Campaign for Making and Correcting Official Documents

اورنگ آباد میں تیرہ جون سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہورہا ہے ، اس سے پہلے اسکولی طلبا وطالبات کے دستاویزات کو درست کرنے اور ان کی خامیوں کو دور کرنے اسی طرح نئے دستاویزات تیار کرنے کے سلسلے میں اورنگ آباد کی ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اور آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کی جانب سے مسلم بستیوں میں بیداری مہم چلائی جارہی ہے ، اس بیداری مہم کے ذریعے گلی محلے میں پہنچ کر بستی کی خواتین اور حضرات کو سرکاری دستاویزات کیسے تیار کیے جاتے ہیں ، ان دستاویزات کی اہمیت و افادیت اور مستقبل میں ان دستاویزات سے کیسے فائدہ حاصل کیا جاتا ہے ، اس کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی جارہی ہیں ، اس مہم کے تحت اورنگ آباد کی سلم مضافاتی بستی مسر واڑی میں گلی چوراہوں پر لوگوں کو معلومات فراہم کی گئی اور انھیں اسکولوں کے آغاز سے پہلے تمام دستاویزات کی تیاری کے بارے میں جانکاری دی گئی ، اس مہم میں مقامی علما اور بستی کے نوجوانوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details