تھانے شہر میں واقع کیک شاپ میں چوری کی واردات کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تھانے پولیس نامعلوم چور کو تلاش کرنے میں سرگرم ہے۔
پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تھانے شہر کے ورتک نگر علاقے میں لوکمانیہ بس ڈپو کے نزدیک واقع کیک پوائنٹ نامی شاپ کو صبح جب مالک دوکان کھولنے آیا تو چوری کا انکشاف ہوا۔