ایسے وقت میں ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں انجمن فروغ ادب کے زیر انصرام معروف انقلابی شاعر عبدالسلام اظہر کی یاد میں شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ شہر کے نوجوان شعراء کی جانب سے تین جنوری 2019 کی شب میں "بیاد عبدالسلام اظہر" شعری نشست مالیگاؤں ہائی اسکول میں منعقد کی گئی۔
اس شعری نشست کی صدارت معروف شاعر سلیم قیصر نے کی اور صدارتی خطبہ میں نوجوان شعراء کو اس کامیاب نشست منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ سلیم قیصر نے کہا کہ شاعر کا دل حساس بھی ہوتا ہے اور وہ حالات و سماج کے پیش نظر جذبات و احساسات کا اظہار کلام کے ذریعے پیش کرتا ہے۔
مرحوم انقلابی شاعر عبدالسلام اظہر کی ادبی خدمات کا اعتراف "اناالبحر" کتاب کے مصنف اسماعیل وفا نے بطور خراج عقیدت پیش کیا۔ اس شعری نشست کی نطامت ناظم نسل نو عمران راشد نے بخوبی نبھائیں اور نشست کے کنوینر صدیق اکبر نے تمام شعراء کرام کا شکریہ ادا کیا۔