ریاست مہارشٹرا کے شہر اورنگ آباد شہر کے بابا پیٹرول پمپ پر ایک سرکاری شیو شا ہی بس حادثے کا شکار ہو گئی اس حادثے میں بس ڈرائیور ، کنڈکٹر اور 14 مسافر زخمی زخمِی ہو گئے، جبکہ بس کے ایک جانب کا حصہ پوری طرح ٹوٹ گیا۔ یہ حادثہ صبح چار بجے پیش آیا ۔دو دن میں شیو شاہی بس کا یہ دوسرا حادثہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ناسک بس ڈپو کی ایک شیوشا ہی بس آج صبح سنبھا جی نگر سینٹرل بس اسٹینڈ سے روانہ ہو رہی تھی، بس اسٹینڈ سے کچھ ہی فاصلے پر بابا پیٹرول پمپ پر پہنچنے کے بعد ڈرائیور کا توازن بگڑ گیااور بس ایک کنٹینز سے جاٹکرائی، غنیمت رہی کے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیکن بس ڈرائیور اور کنڈکٹر سمیت 14 افراد معمولی طور سے خمی ہو ئے ہیں۔ اس بس حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج کیلئے اورنگ آباد کے سرکاری گھائی ہسپتال میں شریک کیا گیا۔
Bus Accident in Aurangabad اورنگ آباد میں سرکاری بس حادثہ کا شکار ،14زخمی
اورنگ آباد میں واقع بابا پیٹرول پمپ کے قریب چھترپتی سنبھا جی نگر بس اسٹینڈ سے ناسک جارہی سرکاری بس کی ٹکر ایک کنٹینر سے ہوگئی جس کے بعد ڈرائیور ،کنٹریکٹر سمیت چودہ لوگ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اورنگ آباد کے سرکاری ہسپتال میں علاج کے لیے روانہ کیا گیا ہے بتایا جا رہا ہے کہ ڈرائیور نے اسٹیرنگ پر سے اپنا کنٹرول کھو دیا جس کے بعد سرکاری بس ایک کنٹینر سے جا ٹکرائی۔
مزید پڑھیں:مزدوروں لے جانے والی بس حادثہ کا شکار
واضح رہے کہ تین دن قبل بھی ایک شیو شاہی بس حادثے کا شکار ہوئی تھی، یہ حادثہ والوج علاقے کی ایک نجی کمپنی کے قریب پیش آیا تھا، جس میں شیو شا ہی بس ریت سے لدے ایک ہائیوا سے ٹکرا گئی تھی، اس حادثے میں بھی بس ڈرائیور شدید طورپر زخمی ہوا تھا، جسے گھائی ہسپتال میں شریک کیا گیا تھا۔ مذکورہ بس پونہ سے اور نگ آباد آرہی تھی اور اس میں 35 مسافر سوار تھے جن میں سے 13 مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی تھںی جبکہ تین روز بعد مزید ایک شیو شا ہی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔