اس حادثے کے بعد اطراف میں افرا تفری مچ گئی۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اس کی اطلاع موصول ہوتے ہی کارپوریشن، فائر بریگیڈ اور پولیس کے عملے نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔
الہاس نگر کیمپ نمبر ایک میں واقع پوسٹ آفس کے پاس سچدیو نامی عمارت کو الہاس نگر میونسپل کارپوریشن نے انتہائی مخدوش عمارت ہونے کے سبب اس عمارت کے مکینوں کو خالی کرادیا تھا۔ اسی وجہ سے اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
کارپوریشن کی لاپرواہی کے سبب عمارت کو خالی کرانے کے بعد منہدم نہیں کیا گیا تھا۔ اگر دن میں یہ حادثہ پیش آتا تو جانی نقصان ہوسکتا تھا۔
ممبئی :مخدوش عمارت کا حصہ منہدم فی الحال میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے مقامی افراد کو اس عمارت سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق اگر وقت رہتے اس انتہائی مخدوش عمارت کو کارپوریشن انتظامیہ نے زمیں دوز نہیں کیا تو کبھی بھی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ کارپوریشن اس عمارت کو لے کر کیا فیصلہ کرتی ہے۔