مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے میں20 سالہ قدیم مخدوش عمارت کا حصہ منہدم ہو گیا۔ سبھی 30 فلیٹ کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، محکمہ نے عمارت کی آڈیٹ رپورٹ طلب کی ہے۔
تھانے کے رابوڑی سے متصل آکاش گنگا روڈ پر کاروپوریٹر سہاس دیسائی کے دفتر کے قریب ایک 20سالہ مخدوش چار منزلہ 'اجنتا اپارٹمنٹ' نامی عمارت کے پہلے منزلہ کی بالکنی پورا کا حصہ منہدم ہو گیا۔
عمارت کے منہدم سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی ۔ اس بلڈنگ میں کل 30 فلیٹ ہیں۔ عمارت کا حصہ منہدم ہوکر نیچے کھڑی دو ہونڈا ایکٹیوا گاڑیوں پر گرا جس سے گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہیں تھانے ڈیژاسٹر، فائر بریگیڈ عملہ و دیگر اسٹاف بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔