اردو

urdu

ETV Bharat / state

پچاس کروڑ کی دھوکہ دہی کے الزام میں بلڈر گرفتار

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مشہور بلڈر یوسف لکڑا والا کو 50 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کرنے کے الزام میں ممبئی اکنامک آفینس ونگ نے گرفتار کیا ہے۔

By

Published : Apr 14, 2019, 2:47 AM IST

پچاس کروڑ کی دھوکہ دہی کے الزام میں بلڈر گرفتار

بلڈر یوسف لکڑاوالا پر الزام ہے کہ اس نے ممبئی سے متصل ماول علاقے میں اپنے ایک ساتھی موہن نائر اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر 50 کروڑ ملکیت کے زمین فرضی طریقے سے حاصل کی ہے۔مزید یہ کہ لکڑا والا پر زمین سے متعلق دستاویزوں میں بھی بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری کرنے کا الزام ہے۔

جسکے بعد حکومت مہاراشٹر نے اکنامک آفینس ونگ میں بلڈر کے خلاف دھوکہ دھی کے ساتھ ساتھ کئی سنگین دفعات کے تحت کیس درج کر اسے گرفتار کرایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بلڈر کیس درج ہونے کے بعد سے لندن بھاگنے کی فراق میں تھا لیکن اس سے پہلے ہی اکنامک آفینس ونگ نے ائیرپورٹ کو بلڈر کے متعلق الرٹ جاری کر دیا تھا جس کے بعد اسے احمدآباد ایرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

پچاس کروڑ کی دھوکہ دہی کے الزام میں بلڈر گرفتار

ملزم کی کورٹ میں پیشی کے دوران کئی سفید پوش ہستیاں بھی موجود تھیں جنہوں نے اس بات کا دعوی کیا تھا کہ اس کیس میں وہ ملزم کو ضمانت پر رہا کروا لیں گے۔

لیکن کورٹ نے معاملے کی سنجیدگی کودیکھتے ہوئے ملزم کو 18 اپریل تک پولیس حراست میں رکھنے کا حکم دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details