اردو

urdu

By

Published : Feb 6, 2023, 2:05 PM IST

ETV Bharat / state

British citizen Married In Aurangabad برطانوی شخص کی اورنگ آباد میں بدھ مذہب کے رسم و رواج کے مطابق شادی

برطانیہ سے ایک خاندان اپنے بیٹے کی شادی کے لیے اورنگ آباد پہنچا، جہاں انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی بدھ مذہب کے رسم و رواج کے مطابق کی۔ British citizen wedding Ceremony In Aurangabad

Etv Bharat
Etv Bharat

برطانوی شخص کی اورنگ آباد میں بدھ مذہب کے رسم و رواج کے مطابق شادی

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کی سانچی نامی لڑکی کو انگلینڈ کے لڑکے سے پیار ہوگیا۔ جس کے بعد برطانوی لڑکے نے اپنے پورے خاندان کے ساتھ اورنگ آباد پہنچ کر بدھ مذہب کے رسم و رواج کے مطابق سانچی سے شادی کی جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ انگلینڈ سے آئے باراتی بھارتی لباس پہن کر بھارتی گانوں پر رقص کرتے ہوئے نظر آئے۔ دولہا ایڈورڈ جو اپنے خاندان کا اکلوتا بیٹا ہے کو اورنگ آباد کی سانچی نامی لڑکی سے پیار ہوگیا، دونوں کی مُلاقات 2019 میں انگلینڈ میں ہوئی تھی تبھی سے دونوں ایک دوسرے سے پیار کرنے لگے 3 سال کے بعد دونوں نے شادی کے لیے گھر میں بات چیت کی جس کے بعد دونوں کے گھر والے شادی کے لیے راضی ہو گئے۔

برطانوی شخص کی اورنگ آباد میں بدھ مذہب کے رسم و رواج کے مطابق شادی

لیکن خبر کے مطابق لڑکی کی طرف سے شرط رکھی گئی کہ شادی بھارت کے اورنگ آباد میں ہونگی اور وہ بھی بھارتی بدھ رسم و رواج کے ساتھ۔ جس کے بعد دولہے کے گھر والے شادی کے لیے راضی ہوگئے اور دونوں کی شادی اورنگ آباد کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں ہوئی۔ ایڈورڈ کے والد کا کہنا ہے کہ انہیں بھارتی بہو ملی ہے اس لیے وہ بہت خوش ہیں، بھارت میں شادی میں تین سے چار دن لگتے ہیں لیکن برطانیہ میں شادی ایک گھنٹے میں ہو جاتی ہے۔ ایڈورڈ کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ بھارت میں شادی بڑے ہی دھوم دھام سے کی جاتی ہے۔ یہاں کی شادی میں مختلف رسمیں ہوتی ہیں۔ جِس میں ہلدی، مہندی شامل ہے۔

برطانوی شخص کی اورنگ آباد میں بدھ مذہب کے رسم و رواج کے مطابق شادی

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے بھارتی روایتی لباس پہن کر بہت خوشی سے شادی میں شرکت کی۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہونے والی شادی میں شرکت کا انہیں اچھا موقع ملا جو ہمیشہ یادگار رہے گا۔ سانچی کے والد کا کہنا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ سانچی اس کے بعد ہمیشہ کے لیے سات سمندر پار رہنے والی ہے لیکن راگڑے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ خوش ہیں کہ لڑکی ایک اچھے گھرانے میں جارہی ہے اور ایک برطانوی خاندان اور ایک بھارتی خاندان ایک دوسرے کے رشتہ دار ہو گئے ہیں۔

برطانوی شخص کی اورنگ آباد میں بدھ مذہب کے رسم و رواج کے مطابق شادی

یہ بھی پڑھیں : Vinod Kambli Booked For Hitting Wife سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی پر اہلیہ کے ساتھ مار پیٹ کا الزام

ABOUT THE AUTHOR

...view details