مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں شہیدوں کی یادگار کے قریب آج مشترکہ سنی تنظیموں نے اسرائیلی اشیاء کا بائیکاٹ کرتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی۔
مالیگاؤں: اسرائیلی اشیاء کا بائیکاٹ، مشترکہ سنی تنظیموں کا احتجاج مسجد اقصیٰ میں عبادت سے روکنے کے خلاف فلسطینی مسلمانوں کے احتجاج کو بہانہ بنا کر اسرائیل مسلسل غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں پر بمباری کرتے ہوئے معصوم بچوں، خواتین اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اسرائیل عالمی تنظیموں کی اپیل کو نظر انداز کرتے ہوئے کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دے رہا ہے۔
اس تعلق سے سنی کونسل کے صدر یوسف الیاس نے کہا کہ ہندوستانی مسلمان فلسطینی کے مفادات تحفظ کے لیے اسرائیلی اشیاء کا بائیکاٹ کریں اور آج کے دن کو یوم دعا کے طور پر منایا جائے۔ انہوں نے اسرائیل پر یہ الزام لگاتے ہوئے کہا کہ رات کو اسرائیل نے جو جنگ بندی کا علان کیا ہے۔ اس میں اسرائیل کی سازش ہوسکتی ہے۔ اس لیے مسلمانوں کو خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں یوسف الیاس نے بتایا کہ اسرائیل اپنی اشیاء سے حاصل ہونے والی رقم کا پانچ فیصد حصہ ہتھیار خریدنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔ اس لیے اسرائیلی اشیاء کا بائیکاٹ کیا جائے تاکہ وہ معاشی طور پر کمزور ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ جو مسلمان اسرائیلی اشیاء کولڈ ڈرنگ کوکا کولا، اسپرائٹ وغیرہ پیتا ہے تو وہ فلسطینی مسلمانوں کا خون پیتا ہے۔