شہر مالیگاؤں کے شعراء، ادباء اور قلمکاروں کے فن پاروں اور تخلیقات نے پوری دنیا میں اپنا نام روشن کیا ہے۔
شہر مالیگاؤں کے کہنہ مشق بزرگ شاعر ہارون اکسیر کی کتاب "اجالا باقی ہے" کا اجراء بروز سنیچر 21 دسمبر 2019 کی رات میں دس بجے اسکس لائبریری میں عمل میں آیا۔
اس تقریب اجراء کی صدارت معروف شخصیت حنیف صابر نے کی۔ انھوں نے صدارتی خطبہ میں کہا کہ ایسے اندھیرے دور میں جب ملک میں کالا قانون نافذ کیا جا رہا ہے۔ ہارون اکسیر کی کاوش اجالا باقی ہے ضرور مشعل راہ ثابت ہوگی۔
موصوف نے کتاب پر بہترین تاثرات پیش کئے اور صاحب کتاب کو مبارکباد بھی پیش کی۔
اجالا باقی ہے کتاب کے سرورق کا اجراء عبدالماجد شکاری اور کتاب کا اجراء الحاج رئیس احمد ستارہ کے ہاتھوں پیش آیا۔ بعد ازاں احتشام اطہر نعیمی، عمران جمیل، شبیر آصف اور ڈاکٹر الیاس صدیقی نے کتاب پر تبصرے پیش کئے۔