اورنگ آباد: معروف ادیب و شاعر ڈاکٹر شہاب آفسر کے تحریر کردہ افسانوی مجموعے دل ناداں کے اجراء کے لیے ایک تقریب شہر کے بیت الیتیم کے عالمگیر ہال میں منعقد کی گئی، جشن شخص سے شخصیت تک کے سلسلہ نمبر دو کے تحت اس مرتبہ جشن ارتکاز افضل منایا جا رہا ہے، اسی ضمن میں معروف شاعر و ادیب ڈاکٹر شہاب آفسر کے تحریر کردہ افسانوی مجموعے دل ناداں کا رسم اجرا کے لیے ایک تقریب بین الاقوامی شہرت یافتہ افسانہ نگار نور الحسنین کی صدارت میں منعقد کی گئی، جہاں حینا ندیم انصاری کے ہاتھوں اس کتاب کا اجرا عمل میں آیا۔
اس تقریب میں آرکیٹیکٹ عبدالرحمن سلیم، عابد معیز اور محمود شاہد مہمانان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔ جبکہ ابوبکر رہبر ڈاکٹر اسود گوہر اور ڈاکٹر غزالہ پروین نے اس کتاب پر اپنے تفسیر پیش کیے اور شہاب افسر کی ادبی خدمات کو خوب سراہا، جبکہ افسانہ نگار شہاب افسر نے ان کے تحریر کردہ افسانوی مجموعے دل نادان سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ اپنے اطراف پیش آنے والے واقعات سے متاثر ہو کر انہوں نے ان تحریروں کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ تقریب وارثان حرف و قلم کی جانب سے منعقد کی گئی، جسے کامیاب بنانے میں تنظیم کے صدر محمد وسیل، خواجہ کوثر حیات اور دیگر عہدے داران کے علاوہ قادری ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر الحاج سہیل قادری و ان کے ادارے کے ذمہ داران نے اہم رول ادا کیا۔