پرائیوٹ اسکولوں کی فیس کے معاملے میں بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے انگریزی میڈیم کی اسکول سوسائٹیز کو راحت دی ہے۔
کورونا وبا کے دوران ریاستی حکومت نے ایک جی آر جاری کیا، جس کے تحت اسکول انتظامیہ کو فیس وصولی کے لیے سختی نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
پرائیویٹ اسکولوں کی سوسائٹی نے اس جی آر کو ہائی کورٹ میں چلینج کیا، ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ انگریزی میڈیم کے اسکول فیس وصول کرسکتے ہیں اور حکومت اس میں مداخلت نہیں کرسکتی۔