اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aurangabad Rename اورنگ آباد تبدیلی نام پر بامبے ہائی کورٹ نے تبدیلی نام پر اگلی سماعت تک روک لگائی - تبدیلی نام پر اگلی سماعت تک روک لگائی

بامبے ہائی کورٹ نے اگلی سماعت تک اورنگ آباد کا نام گرامی ،ضلع اور ڈویژنل سطح پر تبدیل نہیں کیے جانے آنے فیصلہ سنایا ہے۔ ہائی کورٹ میں پیروی کے دوران اورنگ آباد کی حمایت میں وکلاء نے کہا کہ ہائی کورٹ میں بحث ہونے کے بعد عدالت نے اگلی سنوائی تک شہر کا نام تبدیلی پر روک لگائی ہے Aurangabad Rename

اورنگ آباد تبدیلی نام پر بمبئی ہائی کورٹ نے تبدیلی نام پر اگلی سماعت تک روک لگائی
اورنگ آباد تبدیلی نام پر بمبئی ہائی کورٹ نے تبدیلی نام پر اگلی سماعت تک روک لگائی

By

Published : Apr 24, 2023, 9:55 PM IST

اورنگ آباد تبدیلی نام پر بمبئی ہائی کورٹ نے تبدیلی نام پر اگلی سماعت تک روک لگائی

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرنے کی این او سی مرکزی حکومت نے دی تھی جس کے بعد ریاستی حکومت کی جانب سے اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اس کے بعد کئی دفاتر پر اورنگ آباد کا نام تبدیل کر کے چھتر پتی سنبھاجی نگر کر دیا گیا تھا۔ لوگوں نے اورنگ آباد نام تبدیلی کے مخالف مہم چلائی۔

اورنگ آباد کے چندلوگوں نے بمبئی ہائی کورٹ میں مفاد عامہ داخل کی تھی۔اس کے بعد عدالت نے اپنی سنوائی میں اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے پر فی الحال حال اگلی سماعت تک روک لگائی ہے۔اگلی سنوائی جون کے مہینے میں بمبئی ہائی کورٹ میں ہو گی۔

بمبئی ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کرنے والوں کا کہنا ہے کہ بہت ہی اچھی طریقے سے وکلاء نے عدالت میں پیروی کی ہے اور کہا کہ ریاستی حکومت جان بوجھ کر شہروں کے نام بدل رہی ہے۔اس سے سماج میں غلط پیغام جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:BRS Public Rally in Aurangabad چندر شیکھر راؤ کل اورنگ آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے، تیاری مکمل

انہوں نے کہاکہ ساتھی عدالت نے کہا ہے کہ اب ضلع اور ڈویژن کے نام نہیں بدلے جا سکتے ہیں۔ اس کے لئے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔آنے والے سات جون کو بمبئی ہائی کورٹ میں اگلی سنوائی ہوگی تب تک اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ ساتھی اورنگ آباد نام تبدیلی کو لیکر بمبئی ہائی کورٹ نے اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر سے عوام کی رائے لینے کے لئے کہا تھا جس کے بعد کئی لوگوں نے ڈویژنل کمشنر آفس میں پہنچ کر تبدیلی نام کی حمایت اور مخالفت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details